ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشورمیں بی جے پی یوتھ مورچہ کے زیرا ہتمام کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

مرڈیشورمیں بی جے پی یوتھ مورچہ کے زیرا ہتمام کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

Thu, 25 May 2017 19:56:10    S.O. News Service

بھٹکل:25/مئی (ایس اؤنیوز)بی جے پی یوتھ مورچہ کے زیر اہتمام مرڈیشور سنڈیکیٹ بینک کے سامنےو الے میدان میں بی جے پی کے 6مراکز پر مشتمل کبڈی ٹورنامنٹ کا سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کبڈی کھیلنے سے ایک جذبہ پیدا ہوتاہے ، پیار ومحبت اور اعتماد کو بحال کرنے میں ممکن ہوتاہے، ہار جیت اہم نہیں ہونے کی بات کہی۔ افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے بی جے پی منڈل صدر راجیش نائک نے کہاکہ دین دیال اپادھیا کے جنم دن پر یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے ، دیہی علاقوں میں کبڈی ٹورنامنت منعقد کرتے ہوئے کارکنان میں اتحاد پیدا کرنے کی بات کہی۔ ڈائس پر پرمیشور دیواڑیگا، ونود نائک رائیلکیری ، نارائن نائک، کرشنانائک ، دنیش نائک، سنتوش نائک مرڈیشور، سبرائے دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل بی جے پی یوتھ مورچہ صدر لکشمن نائک نے استقبال کیا ۔ شری دھر نائک نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ سنیل بی نائک، روی نائک جالی وغیرہ موجود تھے۔


Share: